تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے وڈاپلانی علاقے میں آج صبح ایک اپارٹمنٹ
میں آگ لگ جانے سے چار افراد کی دم گھٹنے سے موت اور پانچ دیگر جھلس گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح 04:45 بجے لگی اس آگ کی زد میں آ جانے سے
اپارٹمنٹ
کی پارکنگ میں کھڑے 20 دو پہیہ گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ای بی باکس کے نزدیک لگی اور دیکھتے ہی
دیکھتے آگ نے عمارت کے گراؤنڈ فلور کو اپنی زد میں لے لیا جس سے پارکنگ میں
کھڑے دوپہیہ گاڑیاں جل گئیں۔